May 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/esperanzaazteca.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
برطانیہ میں مسجد سے گھر آنیوالے پاکستانی نژاد کمسن پر چاقو سے حملہ

برطانیہ میں مسجد سے گھر آنیوالے پاکستانی نژاد کمسن بچے کو غنڈہ گردی کا نشانہ بنایا گیا غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اسکاٹ لینڈ میں گلاسگو کا کوئنز پارک کے قریب پیش آیا جہاں 13 سالہ پاکستانی نژاد کمسن مسجد سے گھر واپس جارہا تھا کہ حملہ آوروں نے چاقو کے وار سے اسے لہو لہان کر دیا پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی کمسن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔متاثرہ فیملی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کمسن بچے کی کمر پر زخم آئے ہیں، زخم گہرے ہونے کی وجہ سے اس کا پھیپھڑا بھی متاثر ہوا ہے۔پولیس کے مطابق پارک کے قریب سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کو گرفتار کرکے انہیں عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *