April 13, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/esperanzaazteca.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 راولپنڈی چیمبر کاروباری مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں،محمد محفوظ

راولپنڈی( نمائندہ خصوصی ) راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے نائب صدر محمد محفوظ نے کہا ہے کہ چیمبر ممبران کی فلاح و بہبود اور ان کے کاروباری مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاںہیں سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے ٹیکس کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے ۔انہوںنے چیمبر کے معزز ممبران کی توجہ دلاتے ہوئے اپیل کی کہ وہ 31مارچ سے پہلے اپنی ممبر شپ کی تجدید کرانے کو یقینی بنائیں تاکہ رش اور دیگر مسائل سے بچا جا سکے۔ ممبران کی اسانی کے لیے اکانٹ نمبر بھی ہے جس پر رینیول فیس جمع کروائی جا سکتی ہے انہوںنے کہا کہ تجدید کرنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ کاروباری مراحل میں دیگر دستاویز کی ضرورت پڑتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ راولپنڈی چیمبر آ ف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری نے ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے حکومت کے ہر اس اقدام کی حمایت کریں گے جس سے ملکی معیشت میں بہتری آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *