April 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/esperanzaazteca.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
سعودی عرب میں عیدالفطرپر 4روزہ تعطیلات کا اعلان،پیرکو پہلی چھٹی ہوگی

سعودی عرب نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کیلئے تعطیلات کا اعلان کر دیا۔  انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے 4 روزہ تعطیللات کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز پیر 8 اپریل سے ہوگا، مملکت کی وزارت برائے انسانی وسائل و معاشرتی ترقی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ زیادہ تر ملازمین کو پیر 8 اپریل سے 4 دن کی چھٹی ملے گی،پیر سے شروع ہونے والی چھٹیاں جمعرات 11 اپریل تک دی گئی ہیں جبکہ سعودی عرب میں جمعہ اور ہفتہ ہفتے کا اختتام ہوتے ہیں اس لئے ملازمین کل 6 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *