April 13, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/esperanzaazteca.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 22کروڑ پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں, 5اگست کو یوم استحصال منایا جائے گا۔ گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ افغان امن کیلئے پاکستان جوکر سکتا ہے کر رہا ہے اور کر ے گا مگر افغان حکومت کو بھی امن کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کر نا ہوں گی, پہلے بھی پاکستان کی کوششوں سے ہی افغانستان میں امن عمل آگے بڑھا۔22کروڑ پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں, 5اگست کو یوم استحصال منایا جائے گا۔بھارت کا کشمیر میں 729روز سے جاری لاک ڈاون انسانی حقوق کا قتل عام ہے۔وہ گور نر ہاؤس لاہور میں صوبائی وزیر مذہبی امورسید سعید الحسن شاہ سمیت پارٹی کے دیگروفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے جبکہ گور نر پنجاب نے صوبائی وزیرقانون راجہ محمد بشارت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں ان کی ساس کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور دعا کی اللہ تعالیٰ مر حومہ کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطا فر مائے۔پارٹی وفود سے گفتگو کے دوران گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور فرقہ وارانہ واریت کے خاتمے کیلئے جتنا کام ہورہا ہے اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ اُنہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں سوشل میڈیا پر نفرتیں پھیلانے والے مواد کو روکنے کیلئے بھی قانون حر کت میں آئے گا اور ایسے عناصر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر نیوالے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کیلئے تمام مکتبہ فکر کے علما ء اکرام کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے حکومتی ادارے مکمل طور پر متحر ک ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ایک لمحے کیلئے بھی ان سے دور نہیں ہوسکتے۔ اُنہوں نے کہا کہ 22کروڑ پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں, 5اگست کو یوم استحصال منایا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے آج مسئلہ کشمیر دنیا کا مسئلہ بن چکا ہے اوریورپی پار لیمنٹ سمیت عالمی برادری بھی اس پر بات کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیر میں 729روز سے جاری لاک ڈاون انسانی حقوق کا قتل عام کر رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل اور بھارتی دہشت گردی کا خاتمہ لازم ہوچکا ہے۔صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علماء اکرام سمیت تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ امن دشمنوں کوپہلے بھی ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی ان کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *