April 13, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/esperanzaazteca.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
حساس معلومات کے تحفظ اور سائبر حملے روکنے کیلئے اہم پیشرفت

 حساس معلومات کے تحفظ اور سائبر حملے روکنے کیلئے وفاقی حکومت نے نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل دے دی۔ این سرٹ ڈیجیٹل اثاثوں، حساس معلومات اور اہم بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کرے گی۔وزارت آئی ٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیکا ایکٹ اور سرٹ رولز کے مطابق نیشنل سرٹ تشکیل دی گئی ہے۔ 

سائبر سکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان پراجیکٹ کو نیشنل سرٹ قرار دے دیا گیا جو کئی سال سے چل رہا تھا۔ ایمرجنسی رسپانس ٹیم نیشنل سرٹ سائبر حملوں کا پتہ لگانے اور ان کی روک تھام کیلئے کردار ادا کرے گی ۔ اس کیلئے ماہرین کی تعیناتی کے ساتھ ضروری سافٹ اور ہارڈ وئیرکی خریداری پہلے ہی ہو چکی ہے۔نیشنل سرٹ سائبر حملوں سے متعلق آگاہی، تحقیق و ترقی کیلئے کام کرے گی، نیشنل سرٹ کیلئے الگ سے ویب سائٹ بھی لانچ کی جاچکی ہے۔ یاد رہے کہ سائبر سیکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان پراجیکٹ کئی سال سے چل رہا تھا، منصوبہ نیشنل ٹیلی کمیونیکشن اینڈ انفارمیشن سیکیورٹی بورڈ چلا رہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *