May 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/esperanzaazteca.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 پاکستان چیمپئنز لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا میلہ سجنے کو تیار

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے زیر انتظام پاکستان چیمپئنز لیگ کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ 13 مئی سے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہونے جارہا ہے۔پاکستان چیمپئنز لیگ کے دوسری انٹرلوپ میں چھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس میں لاہور سکندرز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ دیگر ٹیموں میں کراچی آرچرز، کوئٹہ اسٹرائیکرز، اسلام آباد اسٹالیئنز، پشاور لائنز اور ملتان کنگز شامل ہیں۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 9 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا فائنل اور اختتامی تقریب 17 مئی کو اقبال اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ ملک بھر سے سینئر، جونئیر اور ایمرجنگ پلیئرز اس لیگ میں شرکت کریں گے۔پی ڈبلیو سی سی مستقبل میں پی سی ایل کو پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی طرز پر دنیا کی پہلی فرینچائز وہیل چیئر کرکٹ کے طور پر متعارف کرانے کا خواہشمند ہے۔ اس ضمن میں پی سی بی کو بھی پی سی ایل میں بھرپور انداز میں سپورٹ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔پی ڈبلیو سی سی کے ترجمان کے مطابق پی سی ایل جلد ایک برانڈ کے طور پر وجود میں آئے گی .جس سے کھلاڑیوں کو اعلیٰ سہولیات اور مراعات کے ساتھ ساتھ ملک میں وہیل چیئر کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *